Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کو مسلسل چوتھے سال برانڈ اور میڈیا ویلیو کے لحاظ سے پی سی ایل کی نمبرون فرنچائز قرار دے دیا گیا۔ امریکن کمپنی نیلسن نے برانڈ اور میڈیا ویلیو کے لحاظ سے مسلسل چوتھے سال پشاور زلمی کو پی ایس ایل کا نمبرون برانڈ قرار دیا۔
مسلسل تیسرے سال پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی پشاور زلمی نے سیزن فور میں 40 ملین ڈالرز کی برانڈ ویلیو حاصل کی۔ نیلسن کے مطابق پشاور زلمی نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر فینز اور عوام کے ساتھ بہترین تعلق اور برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثرکن کارکردگی پیش کی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے اپنے خصوصی پیغام میں جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کی مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل چوتھے سال نمبرون پی ایس ایل برانڈ کا اعزاز برقرار رکھنا ایک بڑا اعزاز ہے۔
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا وہ پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت پشاور زلمی کو ایک بار پھر بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔