Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روری برنز کو ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی ایک نیا اعزاز مل گیا ہے۔ روری برنز وہ چوتھے انگلش بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن بیٹنگ کی ہو۔ ان سے پہلے یہ اعزاز انگلینڈ کے جیفری بائیکاٹ (1977)، ایلن لیمب (1984) اور اینڈریو فلنٹوف (2006) بھی حاصل کر چکے ہیں۔
روری برنز مجموعی طور دسویں ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کے پانچوں روز بیٹنگ کی ہو۔ روری برنز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 133 رنز اسکور کیے جبکہ دوسری اننگز میں صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔