Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن میک کولم نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ میک کولم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں لکھا کہ میں یہ بتاتے ہوئے بہت فخر اور اطمینان محسوس کر رہا ہوں کہ میں تمام طرز کی کرکٹ بشمول ٹی ٹوئنٹی لیگز سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔
میک کولم نے کہا کہ میں یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم میں بھی حصہ نہیں لوں گا، تمام منتظمین کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے کھیلنے کا موقع دیا اور مجھے امید ہے وہ میرے اس فیصلے پر میرا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینا آسان نہیں تھا۔
برینڈن میک کولم نے مستقبل کا ہدف بتاتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا اور کوچنگ سے منسلک رہنا پسند کروں گا۔ آخر میں برینڈن میک کولم نے اپنی فیملی، دوست، کوچز، ساتھی کھلاڑی، انتظامیہ، میڈیا اور فینز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
برینڈن میک کولم نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 6453 رنز بنائے جبکہ 260 ایک روزہ میچوں میں 6083 رنز اسکور کیے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2140 رنز جوڑے۔