Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے کبھی قومی ٹیم کی کپتانی کے بارے میں نہیں سوچا، میں صرف اپنے ملک کی جانب سے کھیلنا کا سوچتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں وہ نہیں ہوں جو کپتانی کی خواہش رکھتا ہو بلکہ مجھ میں پاکستان کے لیے رنز اسکور کرنے کی آرزو ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی سی بی جس کو بھی اس ذمہ داری کے لیے منتخب کرتا ہے وہ فیصلہ ٹھیک ہوتا ہے، میرے خیال میں سرفراز احمد قیادت کے لیے سب سے موزوں ہیں اور فی الحال وہ ٹیم کو درست سمت میں لے کر چل رہے ہیں۔
ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے میں نہ پہنچنے کے بعد سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے جبکہ سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی جائے گی۔