Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر ہیڈکوچ مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق یہ سفارش کرکٹ کمیٹی کے ممبران نے متفقہ طور پر کی تھی جس کی منظوری چیئرمین پی سی بی نے دی۔ پی سی بی کے مطابق نیا کوچنگ اسٹاف لانے کے لیے جلد ایک اشتہار شائع کر دیا جائے گا۔
احسان مانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں کرکٹ کمیٹی کا مشکور ہوں جس نے ایک طویل میٹنگ میں کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور یہ سفارشات مرتب کیں۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل لوگ بہت تجربہ کار ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے مکی آرتھر، اظہر محمود، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لیوڈن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے اس عرصے میں قومی ٹیم کے ساتھ بہت محنت کی اور مستقبل میں ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔