پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں جاری ورلڈ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے اور ایسے میں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر راشد لطیف نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راشد لطیف نے لکھا کہ میں نے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میں اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں جس وجہ سے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات کو پر توجہ نہیں دے پا رہا اس لیے میں سلیم کریم سے درخواست کروں گا کہ وہ بطور صدر کام جاری رکھیں۔
راشد لطیف کے مستعفیٰ ہونے کے بعد یہ خبریں زور پکڑ رہی ہیں کہ شاید وہ پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے جا رہے ہیں۔ چیف سلیکٹر بننے کی ریس میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی شامل ہیں لیکن راشد لطیف کا پلڑا بھاری ہے۔