Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیاسی مداخلت کی وجہ سے پہلے زمبابوے کرکٹ کی رکنیت معطل کی اور اب آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز سے زمبابوے کو نکال دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے کوالیفائرز میں زمبابوے کی جگہ نائیجیریا کو شامل کر لیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے اس فیصلے پر زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا شدید دلبرداشتہ ہو گئے۔ سکندر رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں لکھا کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے پر بےزبان ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر آئی سی سی کے پاس مزید کوئی سرپرائز ہے تو مہربانی کر کے شرمائے مت اور ان کو بھی باہر نکال لے تا کہ ہم اپنی بیروزگاری والی زندگی کی منصوبہ بندی بہتر طور پر کر سکیں۔