Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

زمبابوے کرکٹ اور کھلاڑیوں کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے کوالیفائینگ راؤنڈ سے بھی باہر کر دیا۔ آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق زمبابوے کی جگہ نائیجیریا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائیرز میں شرکت کرے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا کوالیفائینگ راؤنڈ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہو گا جس میں ہانگ کانگ، یو اے ای، آئرلینڈ، کینیا، نمیبیا، نیدرلینڈز، عمان، پاپوا نیوگنی، اسکاٹ لینڈ اور سنگاپور کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
زمبابوے کی ویمنز ٹیم کو بھی کوالیفائیرز سے باہر کر دیا گیا جس کی جگہ اب نمیبیا کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ ویمن کوالیفائیرز اگلے ماہ اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہوں گے۔