Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پی سی بی کو بحالی پروگرام کے لیے خط لکھ دیا۔ شرجیل خان نے اپنے خط میں پی سی بی کو لکھا کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے بحالی پروگرام فراہم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی شق 6.7 کے تحت بحالی پروگرام دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے اس سے پہلے بحالی پروگرام چند شرائط کے ساتھ مانگا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے اوپننگ بیٹسمین کو اعتراف جرم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنا ہو گی، بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔
پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ شرجیل خان کے بحالی پروگرام کی مکمل نگرانی کرے گا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ شرجیل کی پابندی 10 اگست کو ختم ہو چکی ہے۔