Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں بولرز کے بعد بیٹنگ ٹیلنٹ بھی سامنے آنے لگا۔ بابر اعظم کے بعد اب باصلاحیت بیٹسمین حیدر علی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ اٹک سے تعلق رکھنے والے حیدر علی اپنا نام بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ قومی انڈر-19 ٹیم کے اوپنر حیدر علی نے دورہ ساؤتھ افریقہ کے سات ون ڈے میچز میں 317 رنز بنائے تھے جس میں ایک سینچری اور دو نصف سینچریاں شامل تھیں۔
حیدر علی نے دورہ سری لنکا میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میچز میں تین نصف سینچریوں کی مدد سے 214 رنز اسکور کیے تھے۔ پی سی بی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں حیدر علی کا کہنا ہے کہ وہ لمبی اننگز کھیلنے کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ فارغ وقت میں انٹرنشنل کرکٹرز کی ویڈیوز دیکھتے ہیں، بطور اوپنر وکٹ بچانا اہم ہے کیونکہ اوپنرز کے جلد آؤٹ ہو جانے سے پوری ٹیم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ حیدر علی نے مزید کہا کہ دورہ ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا اچھا رہا، اب پاکستان کو ایشیا کپ اور انڈر-19 ورلڈکپ جتوانا ہدف ہے۔
#Pakistan#Pakistan Under-19s