Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انھیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔ بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیرون پولارڈ کو متبادل فیلڈر بلانے کے معاملے پر امپائرز نے ہدایات دی تھیں جس پر کیرون پولارڈ نے عمل نہیں کیا۔
امپائرز نے متبادل فیلڈر بلانے کے لیے کیرون پولارڈ کو اوور مکمل ہونے کا کہا تھا مگر پولارڈ نے متبادل فیلڈر اس سے پہلے ہی میدان میں بلا لیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیرون پولارڈ پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
میچ کے بعد کیرون پولارڈ نے اپنی غلطی ماننے سے انکار کیا جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے معاملے کی سماعت کی اور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کو قصور وار قرار دے دیا۔
#India in West Indies 2019#India#West Indies