Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایشیز ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 144 اور دوسری اننگز میں 142 رنز اسکور کرنے والے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔
وہ 857 پوائنٹس کے ساتھ ایشیز سیریز کے پہلے میچ میں شریک ہوئے اور اب ان کے رینکنگ پوائنٹس 903 ہو گئے ہیں۔ ویرات کوہلی پہلے اور کین ویلیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں اور وہ چھ درجے ترقی کے بعد انھوں نے 13ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بولرز رینکنگ میں پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مضبوط کر لیا۔ ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کے محمد عباس شامل ہیں جو نویں نمبر پر موجود ہیں۔
#Australia in England 2019#Australia#England