Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف شکست کے بعد انگلینڈ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ انگلش ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں انجرڈ ہونے والے جیمز اینڈرسن کی خدمات سے دوسرے ٹیسٹ میں بھی محروم ہو گئی ہے۔
تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایجبیسٹن ٹیسٹ کے پہلے ہی روز پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انھیں فوری طور پر گراونڈ سے باہر بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے پورے میچ میں بولنگ نہیں کی تھی۔
جیمز اینڈرسن نے پہلی اننگز میں 4 اوورز کرائے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایم آر آئی سے ظاہر ہوا ہے کہ جیمز اینڈرسن کو انجری سے صحتیاب ہونے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے اور ڈاکٹر نے انھیں آرام کی ہدایت کی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ جیمز اینڈرسن لارڑز ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی جگہ جوفرا آرچر کے کھیلنے کے امکانات ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا۔