Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کراچی وائٹس انڈر-19 کے کوچ محمد مسرور کی دعوت پر ہائی پرفارمنس کیمپ پہنچ گئے جہاں انھوں نے نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی۔ شان مسعود نے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم ورک اور ایتھلیٹ کی خوراک کے حوالے سے ٹپس دیں۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر کا حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا تھا جونیئرز کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ تجربہ کار پلیئرز آ کر اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑی کے نکھار میں سب سے اہم عمل اس کی اپنی محنت کا ہوتا ہے۔
شان مسعود نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی یہیں سے سیکھ کر قومی ٹیم کی نمائندگی تک کا سفر طے کیا ہے۔ انھوں نے دعوت دینے پر کوچ محمد مسرور کا شکریہ ادا کیا۔
شان مسعود نے انڈر-19 کرکٹرز کے ساتھ نیٹ میں پریکٹس بھی کی اور انھیں وکٹ پر رکنے کے گُر بھی سکھائے۔
#Pakistan