Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی ایجبیسٹن ٹیسٹ میں موزوں کنڈیشنز کے باوجود خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔ ایجبیسٹن کی سلو اور ٹرننگ وکٹ پر معین علی کی بولنگ میں زیادہ دم خم دکھائی نہیں دیا۔ اگرچہ انھوں نے درمیان میں کچھ اچھی گیندیں بھی کیں۔
معین علی نے حریف ٹیم کے کپتان ٹم پین کو بولڈ کیا اور مجموعی طور پر میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں مگر سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں معین علی کو سوچ سمجھ کر ٹیم میں شامل کرنا ہو گا۔
سابق فاسٹ بولر مچل جانسن نے معین علی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معین علی ابھی آؤٹ آف فارم ہیں، میں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ وہ اس وقت کتنی مشکل میں ہوں گے کیونکہ میں بھی یہ وقت دیکھ چکا ہوں۔ انھوں نے معین علی کو مشورہ دیا کہ وہ خود پر یقین رکھیں۔
#Australia in England 2019#Australia#England