آسٹریلوی ٹیم نے ایجبیسٹن کے میدان پر انگلینڈ کو 18 سال بعد شکست دے کر ایشیز سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے مگر اسی کے ساتھ کپتان ٹم پین نے میزبان ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی سے زیادہ خوش نہیں ہے۔ ٹم پین نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں ایجبیسٹن ٹیسٹ جیتنے نہیں بلکہ ایشیز سیریز میں کامیابی حاصل کرنے آئیں ہیں۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں فتح سے خوش ہے کیونکہ آسٹریلوی ٹیم کو اس سے بہتر آغاز نہیں مل سکتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ابھی چار ٹیسٹ میچ مزید باقی ہیں اور پوری ٹیم کا فوکس اگلے میچ پر ہے۔
آسٹریلوی ٹیم نے 2001 کے بعد سے اب تک انگلش سرزمین پر ایشیز سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی لیکن ٹم پین پرعزم ہیں کہ آسٹریلیا اس مرتبہ انگلینڈ میں ایشیز سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔