Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں ساؤتھ افریقہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔ میگا ایونٹ میں ساؤتھ افریقہ نے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ میچوں میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سب سے پہلے ہیڈکوچ اوٹس گبسن سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت پر بھی سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے گزشتہ ہفتے بورڈ میٹنگ کے بعد سابق ساؤتھ افریقی کرکٹرز وان زیل کو قائم مقام ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کیا۔
وان زیل کرکٹ ٹیم کے لیے بااختیار ٹیم منیجر کا تقرر کریں گے۔ اس منیجر کے پاس کوچنگ اسٹاف، کپتان، میڈیکل اسٹاف اور انتظامی مینیجر مقرر کرنے کے اختیار ہوں گے۔ بااختیار مینیجر صرف ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کرے گا۔
#South Africa