Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے کوچ کا اعلان جلد کیا جائے گا جس کے لیے اعجاز احمد، اعظم خان، عتیق الزمان اور شاہد نذیر کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تقرری کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شروع ہو گا۔ گزشتہ ماہ پی سی بی نے اشتہار جاری کرتے ہوئے قومی انڈر-19 ٹیم کے کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔
امیدواروں کے لیے انٹرنیشنل کرکٹر اور لیول 2 کوچنگ کورس کا حامل ہونا جبکہ بین الاقوامی یا اعلیٰ سطح پر کام کرنے کا 3 سالہ تجربہ لازمی مانگا گیا ہے۔
#Pakistan Under-19s