Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ناقص امپائرنگ دیکھنے میں آئی اور امپائرز کی جانب سے کم از کم دس فیصلے غلط ثابت ہوئے۔ اپنے کیریئر کے اختتام کی جانب بڑھنے والے پاکستان کے علیم ڈار اور ویسٹ انڈیز کے جول ولسن ایجبیسٹن ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں جول ولسن کے آٹھ فیصلے ایسے تھے جو آؤٹ یا ناٹ آؤٹ قرار دیئے جانے پر رویو کے بعد تبدیل کرنا پڑے۔ 2016 میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کمار دھرماسینا کے آٹھ فیصلے رویو لینے کے بعد غلط ثابت ہوئے تھے۔
اس ناقص امپائرنگ کے باوجود انگلش کپتان جوئے روٹ نے امپائرز کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے غلطی ہوتی ہے تو امپائرز بھی انسان ہیں، ان سے بھی غلطی ہو سکتی ہے مگر یہ صورتحال پریشان کن ضرور ہے۔
#Australia in England 2019#Australia#England