پاکستان کرکٹ بورڈ فرسٹ کلاس میچز ڈے اینڈ نائٹ کرانے پر غور کر رہا ہے تا کہ کھلاڑیوں کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے بھی ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچز کا انعقاد بھی کرا سکتا ہے جس میں گلابی گیند کا استعمال ہو گا۔ امکان ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے دو سے تین میچز گلابی گیند کے ساتھ کھیلے جائیں گے۔ قائداعظم ٹرافی 2016 میں کراچی بلیوز اور یو بی ایل کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے دورے میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ شامل ہے جو 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کو تین ہفتے قبل پرتھ بھیجنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔