Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ اس وقت کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یووراج سنگھ نے کینیڈا میں اپنی کینسر بچاؤ فاؤنڈیشن "یو وی کین" کا فنڈ ریزنگ ایونٹ منعقد کیا جس میں شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔
شاہد آفریدی نے کہا یووراج سنگھ نے بھارتی کرکٹ میں تو بہت نام کمایا مگر مجھے یہ دیکھ کر بےحد خوشی ہو رہی ہے کہ آپ نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے خدمت خلق کی مدد کا بیڑہ بھی بہت خوب انداز میں اٹھایا ہے۔
شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ میری فاؤنڈیشن کی جانب سے آپ کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ میں اور میری فاؤنڈیشن آپ کے پروجیکٹ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔ شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
#Pakistan#India