Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اپنی باؤلنگ کا جادو جگانے میں ناکام رہے مگر اب وہ اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر حسن علی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے شہر گوجرانوالہ کے عام سے میدان میں موجود ہیں اور وہاں شائقین کرکٹ کا اچھا خاصا ہجوم بھی موجود ہے۔
حسن علی نے اپنی نپی تلی بولنگ سے مقامی لوگوں کو حیران کر دیا جبکہ بیسٹمین بھی حسن علی کی اسپیڈ کے سامنے بےبس نظر آئے۔ واضح رہے کہ حسن علی بھارتی لڑکی سامعہ سے 20 اگست کو دبئی میں نکاح کرنے جا رہے ہیں مگر شادی کی تیاریوں میں مصروفیت کے باوجود ان کا اس طرح کرکٹ کھیلنا ان کے کرکٹ سے جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
#Pakistan