Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر مکی آرتھر دلبرداشتہ ہو گئے۔ پی سی بی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ میں بہت افسردہ ہوں اور مجھے دکھ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیے میں نے پوری جان لڑائی اور ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچتے پہنچتے رہ گئے۔
مکی آرتھر کو 2016 میں قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں پاکستان نے 28 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے قومی ٹیم کو 17 میں شکست ہوئی اور 10 میں فتح ملی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔ 68 ون ڈے میچوں میں سے پاکستان نے 34 ہارے اور 32 جیتے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان نے 37 میں سے 30 میچز میں کامیابی اپنے نام کی جبکہ صرف سات مرتبہ حریف کو فتح ملی۔ مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی جو کہ 2017 میں انگلینڈ میں کھیلی گئی تھی۔
#Pakistan