Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر ہیڈکوچ مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان گزشتہ روز کر دیا گیا تھا۔ خالی عہدوں پر تعیناتی کے لیے پی سی بی جلد اشتہار جاری کرے گا۔
اظہر محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سفر شاندار رہا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ میں نے ڈھائی سال سے زیادہ عرصہ پاکستان ٹیم کے ساتھ گزارا، اپنی بہترین کوشش کرنے کے بعد اب میں مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ راشد لطیف نے اظہر محمود کو "ستارہ" قرار دیا۔
#Pakistan