عمر اکمل ان دنوں کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو دو لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی جس میں ایک کا تعلق بھارت اور ایک کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص کا نام کرش ہے جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والا شخص منصور اختر ہے جو کہ 19 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکا ہے۔ منصور اختر گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم ونپیگ ہاکس کے آفیشلز میں شامل ہیں اور عمر اکمل بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔ منصور اختر کی جانب سے عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش ہوئی تو انھوں نے فوراََ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے منتظمین کو آگاہ کیا۔ عمر اکمل کے رپورٹ کرنے کے بعد سے منصور اختر منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔