Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف اور کپتانوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے میگا ایونٹ میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس وجہ سے ٹیم کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔
رواں سال ساؤتھ افریقہ کو بھارت کا دورہ کرنا ہے جہاں فاف ڈوپلیسی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے قائم مقام ڈائریکٹر آف کرکٹ نے کہا کہ فاف ڈوپلیسی کی ٹیسٹ کپتانی محفوظ ہے لیکن 2023 ورلڈکپ کو دیکھتے ہوئے ون ڈے کپتانی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔
#South Africa in India 2019#India#South Africa