قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ معین خان چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں لیکن اب سابق کوچ محسن حسن خان اس ریس میں سب سے آگے نظر آ رہے ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی محسن خان کے نام پر غور کیا گیا اور اجلاس میں شامل زیادہ تر افراد نے محسن خان کے نام پر اعتراض نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ چند روز میں سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرے گا جس کی پہلا اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ ان دونوں ٹیسٹ میچز کا انعقاد پاکستان میں کرایا جائے۔