Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب نئے کوچز کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے پی سی بی ہیڈکوچ سمیت تمام تعیناتیوں کے لیے پرامید ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی کوشش ہے کہ ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے کسی غیرملکی کا ہی انتخاب کیا جائے اگر غیرملکی کوچ سے معاملات طے نہ ہوئے تو پھر دوسرے آپشن کے طور پر ملکی کوچ رکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کے لیے ماہر غیرملکی ٹرینر بھی رکھا جائے گا جبکہ بیٹنگ اور بولنگ کوچز کا انتخاب پاکستان سے ہی کیا جائے گا۔ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ ہی چارج سنبھالے گی۔
#Pakistan