Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک اور سابق کرکٹر کو مفادات کے ٹکراؤ کے باعث نوٹس جاری کر دیا۔ راہول ڈریوڈ بھارت کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایک سیمنٹ کمپنی گروپ کے نائب صدر بھی ہیں جس نے آئی پی ایل فرنچائز چنائی سپر کنگز خریدی ہوئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی کو راہول ڈریوڈ کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد انھیں نوٹس جاری کیا گیا۔ بھارتی بورڈ کی کمیٹی نے راہول ڈریوڈ کو جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ 16 اگست کو نوٹس کا جواب دیں گے اور ضرورت ہوئی تو خود بھی پیش ہوں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اس سے پہلے سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن کو بھی مفادات کے ٹکراؤ پر نوٹسز جاری کر چکی ہے۔
#India