Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ میں تھرڈ امپائر کے ذریعے نو بال کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ میں اب فرنٹ فٹ نو بال پر تھرڈ امپائر نظر رکھیں گے۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے اگلے چھ ماہ کے دوران چند محدود اوورز کی سیریز میں ٹی وی امپائرز کے ذریعے نو بال دینے کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کسی بھی گیند کرانے کے بعد چند سیکنڈز میں ہی نشریاتی ادارہ تھرڈ امپائر کو فوٹج بھیج دے گا اور تھرڈ امپائر نو بال کی صورت میں فوری طور پر فیلڈ امپائرز کو آگاہ کرے گا۔ 2016 میں پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز میں بھی یہ تجربہ کیا گیا تھا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے اس بار بڑے پیمانے پر اس کی آزمائش کی جائے گی اور اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر مستقل بنیادوں پر اسے نافذ کر دیا جائے گا۔