Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظورشدہ ٹی ٹین لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کا تیسرا ایڈیشن 15 نومبر سے 24 نومبر تک ابوظہبی میں کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹین لیگ کا ڈرافٹ ستمبر کے وسط میں ہو گا اور لیگ کو چار چاند لگانے کے لیے کرکٹ کے بڑے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے۔
شعیب ملک، اوئن مورگن، شین واٹسن، آندرے رسل، سنیل نارائن، ڈیرن سیمی، اینجیلو میتھیوز، لستھ ملنگا، کیمرون وائٹ اور ڈیوائن براوو سمیت کئی اسٹارز شرکت کریں گے۔ ٹی ٹین لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
دوسرے ایڈیشن کی فاتح ناردرن وارئیرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی جس نے فائنل میں پختونز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹین لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز شارجہ میں کھیلے گئے تھے۔