Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق کو بیٹنگ جبکہ سابق فاسٹ بولر اور پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم کو بولنگ کوچ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے مجوزہ پلان کے مطابق ملکی اور غیرملکی کوچز کو نئے سیٹ اپ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ایک تجویز کے مطابق اگر غیرملکی ہیڈکوچ سے معاملات طے نہ پا سکے تو مصباح الحق کو بیٹنگ کوچ کے ساتھ ہیڈکوچ کی ذمہ داری بھی سونپ دی جائے گی۔
مصباح الحق 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نئی تعیناتیوں کے لیے جلد اشتہار جاری کرے گا۔
#Pakistan