سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 اگست سے ہو رہا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کے لیے 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور دیموتھ کرونارتنے کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اینجیلو میتھیوز، دنیش چندیمل، لاہیرو تھریمانے، کوشال مینڈس، کوشال جینتھ پریرا، نیروشان ڈکویلا، دھنانجایا ڈی سلوا، اینجیلو پریرا، اوشادہ فرنینڈو، دانوشکا گنا تھیلاکا، شیہان جےسوریا، چمیکا کرونارتنے اور دلرووان پریرا شامل ہیں۔
اکیلا دھنانجیا، لستھ امبلڈینیا، لکشان سنداکن، سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا، وشوا فرنینڈو اور کاسون راجیتھا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 22 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے ہر ٹیسٹ کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو دورہ سری لنکا پر دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔