Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے والد کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ ڈیل اسٹین کے والد اسچاک اسٹین نے سوشل میڈیا پر اپنا جذباتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ منگل کی صبح جب میں نے ٹویٹر پر ڈیل اسٹین سے متعلق پیغامات دیکھے تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا یہاں تک کہ میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ ٹویٹر دیکھ کر بہت جذباتی ہو گیا، ایسا آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد تقریباً پوری دنیا نے کمنٹس کیے اور اسٹین کی صلاحیتوں کو سراہا۔
ڈیل اسٹین نے مزید کہا کہ اس کے لیے میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ڈیل اسٹین کے لیے ایک کمنٹ بھی کیا ہو۔ آخر میں اسچاک اسٹین نے کہا کہ مجھے ڈیل اسٹین کا والد ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔
#South Africa