Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کے درمیان میٹنگ 5 اگست کو ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پلیئرز کے فیس ماڈل پر نظرثانی کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ فرنچائز مالکان کا ماننا ہے کہ دوسری لیگز کے مقابلے پی ایس ایل کا معاوضہ بہت زیادہ ہے۔
فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ یہی کھلاڑی دوسری لیگز میں کم معاوضے پر بھی کھیلتے ہیں۔ اس میٹنگ میں تجویز دی گئی کہ پلیئرز کی کیٹیگریز بنائے بغیر نیلامی کرائی جائے تاکہ کچھ کھلاڑی سستے اور کچھ مہنگے خریدے جائیں۔
میٹنگ میں پی ایس ایل کیلئے سفیر بنانے پر بھی بات ہوئی جس کے لیے جائلز کلارک، ہارون لورگاٹ اور ڈیرن سیمی کے نام تجویز کیے گئے۔
سفیر کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ غیرملکی کرکٹرز کے خدشات دور کرتے ہوئے انھیں پاکستان آنے پر رضامند کر سکیں۔
#Pakistan