ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ گریم اسمتھ نے 109 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی اور 53 میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کامیاب رہی۔ ان کامیابیوں میں گریم اسمتھ کی اپنی کارکردگی کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔
گریم اسمتھ دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 25 سینچریاں اسکور کیں اور ایک بھی سینچری کبھی رائیگاں نہیں گئی۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 27 سینچریاں اسکور کی ہیں اور تمام میچوں میں ساؤتھ افریقہ کو کامیابی ملی۔
گریم اسمتھ کے علاوہ گیری سوبرز ایسے دوسرے بیٹسمین ہیں جن کی سب سے کم سینچریاں ہارے ہوئے میچوں میں بنیں۔ گیری سوبرز کی 26 سینچریوں میں سے 25 میں ان کی ٹیم کو کامیابی ملی۔
اس فہرست میں جیک کیلس، میتھو ہیڈن، ڈان بریڈمین، انضمام الحق اور اسٹیو اسمتھ بھی شامل ہیں۔ ان تمام بیٹسمینوں کی صرف دو، دو سینچریاں رائیگاں گئیں اور ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔