Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے 2003 کے ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار وقار یونس کی خراب کپتانی کو قرار دیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 1999 اور 2003 میں قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کو آسانی سے شکست دے سکتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ خاص طور پر ساؤتھ افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کا مجھے بہت افسوس ہے۔
وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں وقار یونس کی قیادت انتہائی مایوس کن رہی تھی اور بھارت کے خلاف ہماری ٹیم نے 7 وکٹ پر 273 رنز بنائے جو کہ اس ٹیم کو شکست دینے کیلئے کافی نہیں۔
شعیب اختر نے بتایا کہ اننگز کے اختتام پر میں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ ہم نے 40-30 رنز کم بنائے ہیں مگر سب مجھ پر چلانے لگے اور کہنے لگے ہم یہ میچ آسانی سے جیت جائیں گے۔
#Pakistan