Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈر-19 ایشیا کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شیراز خان اور صائم ایوب کی جگہ ابو ہریرہ اور عبدالواحد کو شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
حیدر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں عامر علی، ابو ہریرہ، عبدالواحد، اختر شاہ، محمد عامر، محمد عباس، فہد منیر، محمد باسط علی، محمد عرفان خان، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور قاسم اکرم شامل ہیں۔
جہانزیب سلطان، سید رضا الحسن، صائم ایوب، شیراز خان اور زمان خان متبادل کھلاڑی ہوں گے۔ چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ایک اسپنر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
#Pakistan Under-19s