Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے بعد ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 9282 رنز اسکور کیے جس میں 28 سینچریاں بھی شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہرین اسکور *311 رہا جو ساؤتھ افریقی کھلاڑی کی طویل فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔
ہاشم آملہ کو 181 ون ڈے میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا اور انھوں نے 8113 رنز بنائے۔ ساؤتھ افریقہ کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہاشم آملہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 27 سینچریاں اسکور کی ہوں۔ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 2000، 3000، 4000، 5000، 6000 اور 7000 رنز بنانے کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے۔
ہاشم آملہ کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بات کریں تو انھوں نے 44 میچوں میں 33.60 کی اوسط سے 1,277 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ کے مختصرترین فارمیٹ میں ان کا بہترین اسکور *97 رہا۔