Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے ان کو نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے گئے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ہاشم آملہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ، اچھے انسان اور کرکٹ کے عظیم سفیر ہیں۔
اے بی ڈویلیئرز نے ہاشم آملہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ نے کیریئر کا آغاز کیا تو بہت لوگوں نے آپ کی صلاحیتوں پر شک کیا لیکن اپنی محنت سے آپ کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوا۔ طبریز شمسی نے کہا کہ آپ کی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہرشل گبز نے ہاشم آملہ کو عظیم بیٹسمین قرار دیا۔
شان پولک نے شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر ہاشم آملہ کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں آپ کو نیٹس میں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا تھا اور آپ کا سفر زبردست رہا۔ مارک باؤچر نے کہا کہ ان کے پاس ہاشم آملہ کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
#South Africa