Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ہاشم آملہ مسلمان کرکٹر ہیں جو دنیائے کرکٹ کے تمام مسلم��ن کرکٹرز کے لیے ایک مثال ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر شراب کی کمپنی کا لوگو پرنٹ ہوتا ہے لیکن ہاشم آملہ نے کبھی اس لوگو کو اپنی شرٹ پر پرنٹ نہیں کرایا کیونکہ اسلام میں شراب کو حرام قرار دیا گیا ہے۔
ڈیل اسٹین کے مطابق انھیں جب بھی حوصلے کی ضرورت ہوتی تو وہ بائیں جانب دیکھتے اور ہاشم آملہ قرآن پاک پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ ہاشم آملہ نے کبھی کرکٹ میچ کے دوران روزہ بھی نہیں چھوڑا۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کے آل راؤنڈر وین پارنل نے ہاشم آملہ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔ ہاشم آملہ کا کرکٹ کیریئر کسی بھی قسم کے تنازعات سے محفوظ رہا۔
#South Africa