Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پچھلے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 تھی۔ سلیکشن کمیٹی کے بغیر سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دینے کی وجہ سے کرکٹ ماہرین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جا سکتا ہے۔ کرکٹ ماہرین کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف کیٹگریوں میں تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر بھی سوال اٹھائے گئے۔
ذرائع کے مطابق اے کیٹگری میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں، بی کیٹگری میں ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ٹیم کا مستقل حصہ ہیں جبکہ سی کیٹگری میں بیک اپ کھلاڑی شامل ہیں۔
#Pakistan