Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی کپتان ورلڈکپ 2019 کے بعد وطن واپس لوٹے تو انھوں نے اپنے بورڈ کو آگاہ کیا کہ وہ دو ماہ بھارتی فوج کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں اس لیے انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے منتخب نہ کیا جائے۔ بھارتی فوج کیجانب سے مہندر سنگھ دھونی کو اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا رینک دیا گیا ہے۔
مہندر سنگھ دھونی ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں جہاں ان کی ٹریننگ چل رہی ہے۔ دھونی ضلع بارہ مولہ میں گشت پر تھے کہ وہاں موجود لوگوں نے ان کے سامنے بوم بوم آفریدی کے نعرے بلند کر دیئے۔ مہندر سنگھ دھونی 15 اگست تک مقبوضہ کشمیر میں موجود رہیں گے اور ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
#Pakistan#India