Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین میکگرا نے ویسے تو دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا مگر دو بیٹسمینوں کے خلاف وہ اپنی یادگار دو گیندیں نہیں بھولے۔ ایک انٹرویو میں گلین میکگرا سے سوال ہوا کہ آپ کے کیریئر کی بہترین گیند کونسی تھی؟
گلین میکگرا نے بتایا کہ برسبین میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں گیند ریورس سوئنگ ہو رہی تھی تو میں نے عامر سہیل کو یارکر کے ذریعے بولڈ کرنے کا پلان بنایا۔
انھوں نے بتایا کہ کچھ گیندیں آف اسٹمپ پر کرنے کے بعد میں نے عامر سہیل کو یارکر کرایا جس پر بولڈ ہو گئے اور اس وقت وہ 99 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
گلین میکگرا نے کہا کہ 1999 کے ورلڈکپ میں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر برائن لارا فاروڈ ڈیفنس کر رہے تھے کہ گیند ان سے مس ہوئی اور اسٹمپ سے ٹکرا گئی۔ اس موقع پر سب نے کہا کہ کیا شاندار گیند کرائی مگر اسی موقع پر مارک وا آئے اور کہا کہ گیند اچھی نہیں تھی برائن لارا نے غلط کھیلی۔
#Pakistan#Australia#West Indies