Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھلاڑی عدم ادائیگیوں پر احتجاج پر اتر آئے۔ کھلاڑیوں نے عدم ادائیگیوں پر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسٹار کھلاڑی شریک ہیں۔
ٹورنٹو نیشنلز اور مونٹریئل ٹائیگرز کے درمیان میچ سے پہلے کھلاڑیوں نے احتجاج کیا اور فیلڈ پر جانے سے انکار کر دیا جس وجہ سے میچ دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔
ادائیگیوں کی یقین دہانی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوا تاہم خبریں اب تک یہی ہیں کہ کھلاڑیوں کو ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ آئی سی سی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔
#GT20 Canada 2019#Toronto Nationals#Montreal Tigers