Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ ہوم گراؤنڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے سابق فاسٹ بولر رمیش رتنائیکے کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کر دیا۔ سری لنکا کرکٹ نے ٹیم کے مستقل ہیڈکوچ چندیکا ہتھوراسینگھے کے مسقبل کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا کا کہنا تھا کہ ہم کوچ کی کارکردگی کو ہر ڈیڑھ سال بعد دیکھتے ہیں جس کی بنیاد پر ہم یہ فیصلہ کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہتھوراسینگھے کو تربیت دی گئی تھی اور پھر بھی غلطیاں کی گئیں لیکن اگر ہمیں مستقبل میں کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو ان غلطیوں کو درست کرنا ہو گا۔
شمی سلوا نے کہا کہ ہتھوراسینگھے کو وضاحتی خط ارسال کر دیا گیا ہے اور بورڈ ان کے جواب کے لیے 14 روز تک انتظار کرے گا تاہم انھوں نے کوچ کے ساتھ معاملات کو قانونی قرار دے کر مزید وضاحت دینے سے انکار کر دیا۔
دوسری طرف ہتھوراسینگھے کا کہنا تھا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو بورڈ کے ساتھ میرا معاہدہ ابھی موجود ہے۔
#New Zealand in Sri Lanka 2019#New Zealand#Sri Lanka