Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیئے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بھی کم کر دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق 33 کے بجائے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے جو یکم جولائی 2019 سے جون 2020 تک نافذ العمل ہو گا۔
کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملے وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ کی پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے اور نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
#Pakistan