Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ فیلڈنگ سیٹ کرتے ہوئے کپتان ٹم پین کی کافی مدد کرتے نظر آئے اور اب یہ سوال کیے جا رہے ہیں کہ کیا اسٹیو اسمتھ مستقبل میں پھر سے کپتان بنیں گے؟ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں اسٹیو اسمتھ پر ایک سال کی پابندی اور کپتانی پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
قیاس آرائیوں کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین ارل ایڈنگز کا بھی بیان سامنے آ گیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں اسٹیو اسمتھ کو کپتانی دینے سے متعلق کوئی خیال نہیں ہے، ہمارے پاس ٹم پین کی صورت میں بہترین کپتان موجود ہیں جو اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔
ارل ایڈنگز نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ پر پابندی کے بعد ہی ٹم پین کو قیادت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
#Australia