انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ساؤتھ افریقہ کے اسپنر کالن اکرمن نے لیسٹرشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کالن اکرمن نے چار اوورز میں صرف 18 رنز دے کر سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا جو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں بہترین بولنگ کا ہے۔ کرکٹ کے مختصرترین فارمیٹ میں اب تک کوئی بولر ایک اننگز میں سات کھلاڑی آؤٹ نہیں کر سکا تھا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے بولر ارول سوفیھ کے پاس تھا جنہوں نے نے 2011 میں سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے گلیمورگن کے چھ کھلاڑی صرف پانچ رنز کے عوض پویلین واپس روانہ کیے تھے۔
اس تباہ کن بولنگ کی بدولت کالن اکرمن کی ٹیم لیسٹرشائر نے برمنگھم بیئرز کو 55 رنز سے شکست دی۔ کالن اکرمن اس شاندار پرفارمنس پر پلئیر آف دی میچ بھی قرار پائے۔