Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے اختتام کے بعد سے کوچز کے لیے برے دن شروع ہوئے اور اب تک چار ٹیموں کے ہیڈکوچز کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ ورلڈکپ سیمی فائنل تک نہ جانے پر بنگلہ دیش نے اسٹیو رہوڈز، پاکستان نے مکی آرتھر، ساؤتھ افریقہ نے اوٹس گبسن اور افغانستان نے فل سمنز کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر این بشپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹاپ فور میں نہ جانے والی چھ میں سے چار ٹیموں نے ہیڈکوچز کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد کوچز کے لیے بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔
سری لنکا نے بھی ہیڈکوچ ہتھوراسینگھے کو فارغ کر کے رمیش رتنائیکے کو عبوری کوچ مقرر کیا ہے جو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں فرائض انجام دیں گے۔
بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچی مگر ہیڈکوچ روی شاستری کو ہٹانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
#West Indies